وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا خوراک کے عالمی دن پر پیغام، مریم نواز شریف نے کہا کہ دنیا بھر میں لاکھوں افراد بھوک کا شکار ہوں اور کروڑوں ٹن خوراک ضائع ہونا لمحہ فکریہ ہے۔ دین اسلام خوراک کی نعمت کی قدر کرنے اورضیاع سے بچنے کی تاکید کرتا ہے۔ہر گھر، ہوٹل، اور تقریبات میں خوراک کا ضیاع روکنے کے لیے مہذب رویہ اپنانا ہوگا۔ضرورت سے زیادہ کھانا نکالنا یا ضائع کرنا بے حسی کے مترادف ہے۔خوراک کا ضیاع روکنے کیلئے ون ڈش پر سختی سے عملدرآمد کیا جارہا ہے، خلاف ورزی پر کارروائیاں ہو رہی ہیں۔ ہم اج خوراک کے ضیاع سے بچنے کا عہد کریں اور اپنی نسلوں کے لیے محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنائیں۔ ہم مل کرایسا معاشرہ بنائیں جہاں خوراک ہر ایک کی دسترس میں ہو۔