اسرائیلی حملے کا ’فیصلہ کن‘ جواب دینے کے لیے تیار ہیں: ایرانی وزیر خارجہ

ایران کے اعلیٰ سفارت کار نے بدھ کے روز اقوامِ متحدہ کے سربراہ انتونیو گوٹیریس کو خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے میزائلوں کی بوچھاڑ کے جواب میں اسلامی جمہوریہ پر حملہ کیا تو وہ "فیصلہ کن اور افسوسناک" جواب دینے کے لیے تیار ہے۔وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کے دفتر نے ان کے حوالے سے بتایا، "خطے کے امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کوششیں کرتے ہوئے ایران اسرائیل کی کسی بھی مہم جوئی کا فیصلہ کن اور افسوسناک جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔"ادھر مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی اردن، مصر اور ترکیہ کا دورہ بھی کریں گے۔اس امر کا اعلان ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بدھ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کیا۔ترجمان کے مطابق: ’’یہ دورہ نسل کشی، ظلم اور جارحیت کے خاتمے کے لیے" خطے کے ممالک تک ایران کی سفارتی رسائی کا ایک حصہ ہے۔‘

ای پیپر دی نیشن