حزب اللہ کے تین جنگجو جنوبی لبنان سے گرفتار کرنے کا اسرائیلی دعویٰ

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے تین جنگجوؤں کو گرفتار کر لیا ہے۔ لبنان پر اسرائیلی زمینی حملے کے اعلان کے بعد سے اب تک کا یہ دوسرا ایسا واقعہ ہے۔ جس کا اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایک عمارت کے نیچے زیر زمین سرنگ کا استعمال حزب اللہ کی طرف سے کیا گیا تھا۔ فوجی بیان کے مطابق اسرائیلی فوج نے اس عمارت کا محاصرہ کرکے تین جنگجووں کو حراست میں لے لیا ہے۔ ان تینوں کا تعلق رضوان فورس سے ہے۔ گرفتاری کے وقت ان کے پاس بھاری مقدار میں اسلحہ اور زیر زمین لمبے عرصے کے لیے رہنے کے سامان بھی موجود تھا۔تاہم حزب اللہ کی طرف سے اسرائیلی فوج کے اس بیان یا اپنے تین اہلکاروں کی گرفتاری سے متعلق کوئی تبصرہ ابھی سامنے نہیں آیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے بھی ان تین کی گرفتاریوں کی تاریخ کا اعلان ابھی نہیں کیا ہے کہ یہ کس تاریخ کو گرفتاری کی گئی۔اس سے قبل اسرائیلی فوج نے زیر زمین سرنگ سے ایک حزب اللہ جنگجو کی گرفتاری کا اعلان اتوار کے روز کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

تفہیم مکالمہ... ڈاکٹر جمیل اختر

jamillahori@gmail.com اساتذہ اور علماءکو انبیاءکا وارث قرار دیا گیا ہے، اور یہ محض ایک استعارہ نہیں، بلکہ اس بات کی علامت ہے کہ یہ افراد ...