پبلک سیکٹر یونیورسٹیاں اپنے فنانشل مینجمنٹ نظام کو بہتر بنائیں:وزیر اعلیٰ بلوچستان

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پبلک سیکٹر یونیورسٹیاں اپنے فنانشل مینجمنٹ نظام کو بہتر بنائیں۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے مالی و انتظامی امور سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔اجلاس میں صوبائی وزراء، سیکرٹریز اور یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز نے شرکت کی۔اجلاس میں بلوچستان کی جامعات کے مالی و انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔میر سرفراز بگٹی نے تمام یونیورسٹیز کے اساتذہ و اسٹاف کی تنخواہوں اور پینشن کی فوری ادائیگی کا حکم دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ تنخواہیں کام کرنے والے اساتذہ اور ملازمین کا حق ہے، بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے، جو استاد ڈیوٹی کرے گا. تنخواہ کا حق دار ہوگا گھر بیٹھے کسی کو تنخواہ نہیں دے سکتے۔ان کا کہنا تھا کہ غیر حاضر اور ڈیوٹی سے غفلت برتنے والے اہکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے، جامعات میں کوئی نئی بھرتی نہیں ہوگی. غیر ضروری بلڈنگز تعمیر نہیں ہونگی، اشد ضروری تدریسی اسٹاف کی ایڈہاک پر بھرتی نئے ایکٹ کے تحت ہوگی۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے چیف سیکرٹری کی سربراہی میں جامعات کی کمرشل سرگرمیوں کے لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت اقدامات کے لئے کمیٹی قائم کردی۔انہوں نے پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں غیر ضروری بھرتیوں پر اظہار تشویش کیا۔میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ جامعات کے غیر ترقیاتی اخراجات میں غیر معمولی اضافہ تشویشناک ہے، نئی بھرتیوں اور تعمیراتی پروجیکٹس سے گریز کیا جائے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ غیر ضروری اور اضافی اسٹاف کم کرکے رائٹ سائزنگ کی جائے، پبلک سیکٹر یونیورسٹیاں اپنے فنانشل مینجمنٹ نظام کو بہتر بنائیں. جامع کنٹریکٹ پالیسی کی تشکیل کے لئے ضروری قانون سازی کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عارضی بنیادوں پر بھرتی کے لئے بلوچستان کنٹریکٹ اپائنٹمنٹ ایکٹ لایا جائے گا، پیٹ کاٹ کر جامعات کو وسائل فراہم کریں گے، تاہم بہتر نتائج چاہتے ہیں.غیر مقبول اور غیر سود مند فیکلٹیز کو بتدریج ختم کیا جائے۔اجلاس میں صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی، وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی، صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ میر ظہور بلیدی اور رکن بلوچستان اسمبلی خیر جان بلوچ نے شرکت کی۔چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، پرنسیپل سیکرٹری عمران زرکون، سیکرٹری خزانہ بابر خان اور سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن حافظ محمد طاہر بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن

تفہیم مکالمہ... ڈاکٹر جمیل اختر

jamillahori@gmail.com اساتذہ اور علماءکو انبیاءکا وارث قرار دیا گیا ہے، اور یہ محض ایک استعارہ نہیں، بلکہ اس بات کی علامت ہے کہ یہ افراد ...