آئینی ترمیم: نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات آج متوقع

Oct 16, 2024 | 16:40

ویب ڈیسک

لاہور:آئینی ترمیم کے معاملے پر پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان آج ملاقات متوقع ہے۔

ترجمان جے یو آئی پنجاب کے مطابق جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان لاہور پہنچ گئے، لاہور ایئر پورٹ پر صوبائی ترجمان حافظ غضنفر عزیز اور حاجی منظور آفریدی، طارق خان بلوچ اور رؤف عطا ایڈووکیٹ نے استقبال کیا۔ایئر پورٹ پر استقبال کرنے والوں میں ضلعی سیکریٹری جنرل حافظ عبدالرحمان، حافظ زین العابدین اور زاہد حسین شامل تھے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف آج جاتی امرا میں بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان کو عشائیہ دیں گے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ملاقات میں حکومت کی اتحادی جماعتوں کی قیادت بھی شریک ہوگی. آئینی ترمیم اور ملک کی موجودہ صورتحال پر بات ہوگی۔

مزیدخبریں