وزیر اعلیٰ بلوچستان کی محمد وسیم کو پیشہ وارانہ سفر میں 13 مقابلے جیتنے پر مبارکباد

Oct 16, 2024 | 17:37

ویب ڈیسک

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے محمد وسیم کو پیشہ وارانہ سفر میں 13 مقابلے جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے عالمی باکسر محمد  وسیم نے ملاقات کی .جس میں رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی، مشیر برائے کھیل مینا مجید بلوچ، سیکرٹری و ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس و دیگر حکام بھی موجود تھے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے محمد وسیم کو پیشہ وارانہ سفر میں 13 مقابلے جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارا فخر ہیں. ہر ممکن معاونت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کھلیوں کے میدان آباد کررہے ہیں، نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کے بہتر مواقع فراہم کررہے ہیں۔ملاقات میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے محکمہ کھیل و ثقافت کو محمد وسیم کی معاونت کے لیے سمری بھیجوانے کی ہدایت بھی کی۔

مزیدخبریں