اعتماد اور باہمی تعاون میں کمی کو دور کرنے کی ضرورت ہے:بھارتی وزیر خارجہ

اسلام آباد : بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کی ایس سی او سمٹ کی صدارت پر پاکستان کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا اگردوستی میں کمی اور اچھی ہمسائیگی کہیں ناپید ہے تو وجوہات اور اسباب پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیرخارجہ ایس جے شنکر نے ایس سی او سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس سی اوسربراہان کونسل کی صدارت پرپاکستان کو مبارک باد دیتا ہوں. دو بڑے تنازعات چل رہے ہیں، ہر ایک کے اپنے عالمی اثرات ہیں۔بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کورونا نے ترقی پذیر ممالک میں بہت سے لوگوں کوبری طرح تباہ کردیا. ایس سی اوکو ان چیلنجوں کا جواب دینا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ ایس سی او کا چارٹرواضح تھا کہ دہشت گردی، علیحدگی پسندی اورانتہا پسندی کا مقابلہ کیا جائے اور ہماری کوششیں تب ہی آگے بڑھیں گی جب چارٹرسے ہماری وابستگی مضبوط رہے گی۔

بھارتی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اگرسرحدوں کے آر پار دہشت گردی، انتہا پسندی اور علیحدگی پسندی ہو تو تجارت اوردیگر شعبوں میں تعاون کی حوصلہ افزائی کا امکان کم ہوتا ہے اور اگر دوستی میں کمی اور اچھی ہمسائیگی کہیں ناپید ہے تو وجوہات اور اسباب پرغور کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اعتماد اور باہمی تعاون میں کمی کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن

تفہیم مکالمہ... ڈاکٹر جمیل اختر

jamillahori@gmail.com اساتذہ اور علماءکو انبیاءکا وارث قرار دیا گیا ہے، اور یہ محض ایک استعارہ نہیں، بلکہ اس بات کی علامت ہے کہ یہ افراد ...