سندھ : میٹرک اور انٹر میں پوزیشن سسٹم ختم، گریڈنگ پالیسی متعارف

سندھ حکومت نے صوبے میں میٹرک اور انٹر کی سطح پر نئی گریڈنگ پالیسی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ملک بھر میں سندھ پہلا صوبہ ہو گیا جس نے گریڈنگ پالیسی کی منظوری دے دی. سندھ میں نئی گریڈنگ پالیسی کا اطلاق 2025 سے ہو گا۔طلبہ کو نمبروں اور پوزیشنز کے بجائے گریڈز ملیں گے۔نئی گریڈنگ پالیسی کے فارمولے کے مطابق پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشنز ختم کر دی جائیں گی۔90 نمبر کو شاندار A دیا جائے گا، 85 نمبر کو بہترین A دیا جائے گا۔اس طرح 80 نمبر کو بہت اچھا B دیا جائے گا.اس طرح 80 نمبر کو بہت اچھا B دیا جائے گا۔

75 کو B گریڈ دیا جائے گا، 70 کو مناسب B دیا جائے، 75 کو B گریڈ دیا جائے گا، 70 کو مناسب B دیا جائے۔60 کو اوسط سے اوپر C دیا جائے گا۔چیئرمین آئی بی سی سی کا کہنا ہے کہ آئندہ سال سے میٹرک اور انٹر کے پاسنگ مارکس 33 سے 40 کر دئیے جائیں گے۔40 سے کم نمبر والوں کو غیر تسلی بخش F گریڈ دیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن