ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری، بابر اور شاہین کی تنزلی، کوہلی کی ترقی

Oct 16, 2024 | 18:20

 انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جب کہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن دوسری اور بھارت کے یشسوی جیسوال 2 درجے بہتری کے بعد تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔ رینکنگ میں بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی 6 درجہ ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر پہنچ گئے جب کہ قومی ٹیم کے بیٹر محمد رضوان ایک درجہ بہتری کے بعد 7ویں نمبر پر اور بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد 12 ویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے تین سنچری میکرز نے بھی رینکنگ میں ترقی کی ہے۔ سلمان علی آغا ایک درجہ ترقی کے ساتھ کیریئر کے بہترین 22 ویں، کپتان شان مسعود 12 درجے ترقی کے ساتھ 51 ویں اور عبداللہ شفیق دو درجے ترقی کے ساتھ 39 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ٹیسٹ ٹیم کی نئی بولنگ رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمرا پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ اس رینکنگ میں بھارت کے روی چندرن ایشون کی دوسری پوزیشن برقرار ہے جب کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی 4 درجہ تنزلی کے بعد 14 ویں نمبرپرچلےگئے ہیں۔ ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، اسی طرح روی چندرن ایشون کی دوسری اور ایک درجہ بہتری کے بعد جوروٹ کی تیسری پوزیشن ہے

مزیدخبریں