نادرا بائیکر سروس؛ شہریوں کیلئے گھر بیٹھے شناختی کارڈ بنوانے کی سہولت

 نادرا کی جانب سے بائیکر سروس متعارف کرائی گئی ہے جس کے ذریعے شہریوں کو گھر بیٹھے شناختی کارڈ بنوانے کی سہولت حاصل ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ایک نئی سروس شروع کی جو شہریوں کو نادرا آفس جانے کی ضرورت کے بغیر اپنے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز (سی این آئی سی) کے لیے درخواست دینے یا اپ ڈیٹ کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ 

بتایا گیا ہے کہ نادرا بائیکر سروس کے نام سے شروع کی جانے والی یہ سہولت ابتدائی طور پر راولپنڈی اور اسلام آباد میں دستیاب ہے، سروس کو لمبی قطاروں میں کھڑے ہونے کی پریشانی کو ختم کرنے اور قیمتی وقت بچانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، نادرا کا اس سروس کو جلد ہی دوسرے شہروں میں شروع کرنے کا بھی منصوبہ ہے۔معلوم ہوا ہے کہ سروس استعمال کرنے کے لیے شہری نادرا کو 1777 پر کال کرکے نمائندے سے بات کریں گے، مطلوبہ سروس کے بارے میں تفصیلات شیئر کرنے کے بعد (جیسے کہ نئے سی این آئی سی کے لیے درخواست دینا یا ذاتی معلومات کو اپ ڈیٹ کرنا) آپ ملاقات کا وقت مقرر کر سکتے ہیں، جس کے بعد نادرا کا ایک بائیکر درخواست پر کارروائی کرنے کے لیے آپ کے گھر یا دفتر پہنچ جائے گا۔بتایا جارہا ہے کہ بائیکر سروس کا استعمال کرتے ہوئے ایک نئے قومی شناکتی کارڈ کی کل لاگت 1500 روپے ہے، جس میں 1000 روپے سروس فیس شامل ہے، جس کی ادائیگی کارڈ کے ذریعے یا نقد بھی کی جا سکتی ہے، ایک بار جب آپ کا سی این آئی سی پروسیس ہو جائے گا، نادرا اسے براہ راست آپ کی دہلیز پر پہنچا دے گا، لہذا آپ کو ان کے دفتر جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ نادرا کا کہنا ہے کہ اپنا قومی اور قانونی فرض نبھاتے ہوئے 18 سال عمر ہونے پر شناختی کارڈ بروقت بنوائیں، معیاد ختم ہونے پر بروقت تجدید کرائیں، بچے کی پیدائش پر بروقت ب فارم بنائیں اور خاندان کے کسی فرد کی وفات پر ان کا شناختی کارڈ منسوخ کرائیں، ان مقاصد کے لیے شہریوں کی آسانی کیلئے نادرا پاک آئی ڈی موبائل ایپ بھی متعارف کراچکا ہے، جس کے ذریعے شہری نئی سہولیات اور بہتر خدمات کے ساتھ آن لائن شناختی دستاویزات بنواسکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

تفہیم مکالمہ... ڈاکٹر جمیل اختر

jamillahori@gmail.com اساتذہ اور علماءکو انبیاءکا وارث قرار دیا گیا ہے، اور یہ محض ایک استعارہ نہیں، بلکہ اس بات کی علامت ہے کہ یہ افراد ...