چین اور امریکا کے درمیان پانڈا ڈپلومیسی کا آغاز

Oct 16, 2024 | 19:15

ویب ڈیسک

چین اور امریکا کے درمیان پانڈا ڈپلومیسی کا آغاز ہو گیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 2 دہائی بعد چین کی جانب سے دو بڑے پانڈے بطور تحفہ امریکا پہنچ گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ پانڈے واشنگٹن ڈی سی کے چڑیا گھر میں ایک نئے 10 سالہ معاہدے کے تحت لائے گئے ہیں جنہیں نئے ماحول میں منتقل کرنے سے پہلے کم از کم 30 دن کے لیے قرنطینہ میں رکھا جائے گا

اس سے قبل 1972ء میں چین نے امریکی صدر رچرڈ نکسن کے تاریخی دورۂ چین کے بعد پہلی بار پانڈے بطور تحفہ واشنگٹن بھیجے تھے۔

یاد رہے کہ چینی صدر شی جن پنگ نے گزشتہ نومبر کیلیفورنیا میں اپنے ہم منصب جو بائیڈن سے ملاقات کے بعد یہ کہا تھا کہ چین نئے پانڈوں کو چینی اور امریکی عوام کے درمیان دوستی کے سفیر کے طور پر امریکا بھیج سکتا ہے

مزیدخبریں