پی ایس ایکس میں آج ریکارڈ ساز دن، انڈیکس 86 ہزار 205 کی سطح پر بند

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا ریکارڈ ساز دن رہا۔ 

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس 365 پوائنٹس اضافے سے کاروبار کے اختتام پر 86 ہزار 205 کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس نے 86 ہزار 513 کی نئی ریکارڈ بلند ترین سطح بھی بنائی۔

حصص بازار میں 47 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 26 ارب 94 کروڑ روپے رہی، یوں پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 40 ارب روپے بڑھ کر 11 ہزار 269 ارب روپے ہے

ای پیپر دی نیشن