آئی ایم ایف نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کےلیے پینتالیس کروڑدس لاکھ ڈالرزکی ہنگامی قرض کی منظوری،رقم رواں ماہ فراہم کر دی جائے گی۔

آئی ایم ایف کے سربراہ ڈائمن اسکواس نے کہا ہے کہ سیلاب ایک ایسا المیہ ہے جس سے لاکھوں انسان متاثرہورہے ہیں۔ سیلاب کی تباہ کاریوں سے ناصرف انسان متاثر ہورہے ہیں بلکہ ملکی معیشت پربھی منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں کیونکہ اس سے انفراسٹرکچرتباہ چکا ہے۔ معاشی ماہرین صورتحال کو خراب بتارہے ہیں اور صورتحال بگڑ رہی ہے جس سے نمٹنے کےلیے آئی ایم ایف نے پینتالیس کروڑدس لاکھ ڈالرکی فوری امداد کی منظوری دے دی ہے،یہ امداد رواں ماہ پاکستان کو فراہم کردی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ پروگرام پر پاکستانی حکام سے بات چیت جاری ہے۔ پانچواں جائزہ مکمل ہونے پرپاکستان کو ایک ارب ستر کروڑڈالرکی اضافی امداد کی فراہمی ممکن ہوسکے گی۔

ای پیپر دی نیشن