اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کے مطابق دو کروڑدس لاکھ ڈالر کی امداد، صوبہ خیبرپختونخوا کے کاشتکاروں کو ربیع کی فصل اور خصوصا گندم کی بوائی کیلئے بیچ اورکھاد کی مد میں فراہم کی جارہی ہے۔ سفارتخانے کے مطابق امریکہ یہ مالی امداد کیری لوگر ایکٹ اوریوایس ایڈ کے ذریعے فراہم کرے گا۔ امریکی ادارہ یوایس ایڈ، پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ملیریا کے تدارک کیلئے عالمی ادارہ صحت کوپچاس لاکھ ڈالرامداد بھی دے گا۔ ابتک امریکہ،پاکستان کو ہنگامی مالی امداد کے طورپربائیس ارب روپے کے علاوہ حلال اشیائے خوردونوش، سٹیل بریجزاوردیگرامدادی سامان فراہم کرچکا ہے۔