دہشتگردوں کے خلاف ڈانڈا ضروراستعمال ہوگا، شرپسند بلوچستان کے عوام کو تنہا نہ سمجھیں۔ وفاقی وزیربہبود آبادی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سیلاب نے اپنے راستے میں آنے والی ہرچیزکوتباہ کردیا،وفاقی حکومت متاثرین کی امداد کیلئے تمام تروسائل بروے کار لارہی ہے،این ڈی ایم اے اور فوج کی مدد سے متاثرین کو امداد کی مسلسل فراہمی کاسلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سیلاب متاثرین کے لئے چالیس ارب روپے مختص کر چکی ہے۔ایک سوال پروفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ فوج اورحکومت کے درمیان فرق میڈیا نے پیدا کیا ہے،پاک فوج حکومت کا حصہ ہے،فوج کوچارسو بائیس ارب روپے کا بجٹ اسی لئے دیا جاتا ہے تاکہ وہ سرحدوں اور ملک کے اندرآفات میں کام کرے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ،محکمہ بہبود آباد سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ماں اوربچے کی صحت کے حوالے سے خصوصی اقدامات کئے ہیں،محکمہ بہبود آبادی نے اپنی موبائل ٹیمیں بھی متاثرہ علاقوں میں بھیجی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد پاکستان کوکمزورکرنا چاہتے ہیں ان کے خلاف ڈنڈا ضروراستعمال ہوگا۔ وفاقی وزیرنے واضح کیا کہ ڈنڈا صرف شرپسندوں کیخلاف استعمال ہوگا، محب وطن بلوچ عوام کے خلاف نہیں، بلوچستان کے لوگ محب وطن ہیں۔

ای پیپر دی نیشن