دریائے ستلج پر قائم پُل سیلابی پانی میں بہہ جانے سے پاکپتن اورساہیوال کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔

Sep 16, 2010 | 10:03

سفیر یاؤ جنگ
ضلع پاکپتن اور ضلع ساہیوال کو ملانے والا یہ پُل دریائے ستلج پرگاؤں جہان خان کے قریب سیلابی پانی میں بہہ گیا ہے  جس سے دونوں اضلاع کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ رابطہ پُل بہہ جانے سے دونوں اطراف گاڑیوں کی میلوں لمبی لائنیں لگ گئیں۔ سرکاری دفاتر اور سکول وکالج جانے والوں کےعلاوہ معروف صوفی بزرگ حضرت بابا فرید الدین گنج شکررحتمہ اللہ علیہ کے مزار پرآنیوالے ہزاروں زائرین بھی ٹریفک میں پھنس گئے ہیں۔
مزیدخبریں