پاکستان کوتجارتی مراعات دینے پرغور کےلیےیورپی یونین کاسربراہ اجلاس آج برسلزمیں ہوگا، یورپی یونین پاکستان کواپنی منڈیوں تک غیرمشروط رسائی دے۔ ڈیوڈ کیمرون

Sep 16, 2010 | 10:15

سفیر یاؤ جنگ
میڈیا رپورٹس کے مطابق سیلاب کی تباہ کاریوں پرقابو پانے اورپاکستان کی سیلاب کے باعث بگڑتی ہوئی معیشت کوسہارا دینے کے لیے یورپی برادری کا سربراہی اجلاس آج برسلزمیں ہو رہا ہے۔اجلاس میں پاکستان کویورپی منڈیوں تک رسائی دینے کے معاملے پرغورکیا جائے گا۔ ادھربرطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے یورپی یونین کے سربراہان کو خط لکھا ہے کہ سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے پاکستان کی معیشت پربرا اثرپڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی معیشت کوسہارا دینے کے لیےسرحدوں کی قید سے آزاد دنیا کے سب سےبڑےتجارتی بلاک تک پاکستانی تجارت کی رسائی کویقینی بنایا جائے۔ برطانوی وزیراعظم نے خط میں واضح کیا کہ پاکستان کو تجارتی مراعات غیرمشروط طورپرفراہم کی جانی چاہئیں۔
مزیدخبریں