کراچی سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ملا جُلا رجحان دیکھا جارہا ہے، جبکہ ہنڈرڈ انڈیکس دس ہزار ایک سو کی سطح عبورنہیں کرسکا ۔

کے ایس ای  ہنڈرڈ انڈیکس چالیس پوائنٹس اضافے کے بعد دس ہزار ستاسی، جبکہ تھرٹی انڈیکس بیالیس پوائنٹس اضافے کے بعد نو ہزار نو سو تین کی سطح پر موجود ہے، کاروبار کے دوران اب تک دو سو اکہتر کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا ہے، جن میں سے ایک سو چھیاسٹھ کمپنیوں کے بھاؤ میں اضافہ، اٹھانوے کمپنیوں کے بھاؤ میں کمی اور سات کمپنیوں کے بھاؤ میں استحکام دیکھا جارہا ہے۔ مارکیٹ میں اب تک چار کروڑ چھیاسی لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا ہے۔ سرمایہ کاروں کا رجحان جن کمپنیوں میں نمایاں دیکھا جارہا ہے ان میں جہانگیر صدیقی اینڈ کمپنی، نشاط چُن پاور، لوٹ پی ٹی اے، ٹی آر جی پاکستان ، عارف حبیب سیکورٹیز اور ڈی جی خان سیمنٹ سرفہرست ہیں۔

ای پیپر دی نیشن