اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو اور فلسطینی صدر محمود عباس کے درمیان مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگئے۔

Sep 16, 2010 | 15:08

سفیر یاؤ جنگ
مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی صدر اوراسرائیلی وزیراعظم کے درمیان دو گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات میں دونوں فریق کسی بھی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے۔ اسرائیل، یہودی بستیوں کی تعمیر پر مکمل پابندی لگانے پر آمادہ  نہیں ۔ اس کے علاوہ مغربی کنارے کی حد بندی سے متعلق بھی اتفاق رائے نہیں ہوسکا ۔ ادھر فلسطین نے خبردار کیا ہےکہ اگر اسرائیل نے یہودی بستیوں کی تعمیرجاری رکھی تو مذاکرات ختم کردئیے جائیں گے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے بعد مشرق وسطیٰ کے لیےامریکی نمائندہ خصوصی جارج مچل نے میڈیا کو بتایا کہ اسرائیلی اور فلسطینی حکام اگلے ہفتے دوبارہ ملاقات کریں گے۔ ادھر اسرائیلی فضائیہ نے غزہ کے تین مقامات پر بمباری کی ہے، جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید ہوگیا۔
مزیدخبریں