وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ پرویزمشرف کو پاکستان آنے سے کوئی نہیں روک سکتا ، تاہم انہیں اپنے خلاف درج مقدمات کا سامنا کرنا ہوگا۔

یہ بات انہوں نے الیکشن کمشن آف پاکستان میں ہونے والے ایک اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ رحمان ملک نے کہا کہ انہوں نے سابق صدر پرویزمشرف کو کوئی خط نہیں لکھا۔ اس حوالے اگر کسی کے پاس ثبوت ہیں  تو وہ سامنے لائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں قیاس آرائیوں سے کام نہیں چلانا چاہیئے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف سابق صدر اور سابق آرمی چیف ہونے کے ساتھ  پاکستانی شہری بھی ہیں وہ جب چاہیں وطن واپس آسکتے ہیں ۔ وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ انتخابات میں بے ضابطگی روکنے کیلئے ایک لائحہ عمل تیارکرنا ہوگا اور اس حوالے سے قانون سازی بھی کرنی چاہیئے۔  انتخابات ضمنی ہوں یا عام، اس دوران کسی کو بھی اسلحہ اٹھانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیئے۔ رحمان ملک نے کہا کہ افغان علاقوں سے طالبان اسلحہ سمیت پاکستان آرہے ہیں، اس حوالے سے انہوں نے صدر حامد کرزئی سے دو ٹوک بات کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن