پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجاز بٹ نے کہا ہے کہ انہوں نے آئی سی سی کوسپاٹ فکسنگ سکینڈل میں ملوث پاکستانی کھلاڑیوں سے نرمی برتنے کی درخواست نہیں کی۔

Sep 16, 2010 | 15:26

سفیر یاؤ جنگ
نئی دہلی میں پی سی بی کے سربراہ اعجاز بٹ اور آئی سی سی کے صدر شرد پوار نے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اعجاز بٹ کا کہنا تھا کہ انہوں نے میچ فکسنگ کے حوالے سے اپنے کھلاڑیوں سے نرمی کی کوئی درخواست نہیں کی ہے اور تحقیقات مکمل ہونے پر جس پر بھی جرم ثابت ہوا اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ اعجاز بٹ نے واضح کیا کہ جب تک کھلاڑی معطل ہیں انہیں کسی بھی سیریز کے لئے زیر غور نہیں لایا جائے گا۔ اعجاز بٹ نے بتایا کہ انہوں نے شرد پوار کو پاک بھارت سیریز کے انعقاد کے لئے کہا ہے۔
اس موقع پر آئی سی سی کے صدر شرد پوار نے بتایا کہ پی سی بی سپاٹ فکسنگ کے حوالے سے آئی سی سی سے مکمل تعاون کررہا ہے اور وہ کھیل کی بدنامی کا سبب بننے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتیں گے۔
مزیدخبریں