پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیرپگاڑا نے کہا ہے کہ تمام مسلم لیگی دھڑے جلد متحد ہوجائیں گے جبکہ آئندہ وزیراعظم متحدہ مسلم لیگ کا ہوگا۔

Sep 16, 2010 | 16:14

سفیر یاؤ جنگ
انہوں نے یہ بات کنگری ہاؤس کراچی میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ پیرپگاڑا نے کہا کہ متحدہ مسلم لیگ کی قیادت وہی رہنما کرے گا جسے پارٹی کونسل منتخب کرے گی۔ پاکستان میں آج تک کسی کو دو تہائی اکثریت حاصل نہیں ہوئی۔ میاں نواز شریف کو بھی دو تہائی اکثریت دلائی گئی تھی ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ محب وطن جرنیل آگے آئیں ۔ پاک فوج کے تمام جرنیل محب وطن ہیں اور جب ضرورت ہوگی فوج خود ہی آجائے گی۔ ایک سوال پر پیر پگاڑا نے کہا کہ پرویز مشرف فوجی آدمی تھے، ان کا مسلم لیگ سے کوئی تعلق نہیں۔ اس موقع پرشیخ رشید نے کہا کہ قوم کو عدلیہ کے فیصلوں کا انتظارہے۔ حکومت کے چلنے سے زیادہ مُلک کا چلنا ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نظام بحال ہوتا تو سیلاب سے اتنے بڑے پیمانے پر تباہی نہ ہوتی۔
مزیدخبریں