چین میں دنیا کے سب سے بڑے واٹرشوکے دوران رقص کرتی پانی کی لہروں اور خوبصورت پرفارمنسزنے لوگوں کوحیران کردیا۔

چین کے میکاؤ کسینو ریزورٹ میں ہاؤس آف ڈانسنگ واٹر کے نام سے شاندار واٹر شوکا انعقاد کیا گیا۔ اس شو میں ستتر غیرملکی پرفارمرز کےعلاوہ اٹھارہ ملکوں کے غوطہ خور اور بڑی تعداد میں ٹیکنیکل سٹاف حصہ لے رہا ہے ۔ اس واٹر تھیٹر میں اولمپک سائز کے پانچ سوئمنگ پولز بنائے گئے ہیں، جن میں سینتیس لاکھ گیلن پانی استعمال ہوا ہے۔ شوخ رنگ کے ملبوسات، آواز اور تصاویر کے خوبصورت امتزاج نے شو میں ڈرامائی عنصر پیدا کردیا ہے، جبکہ رنگ برنگی روشنیوں کےانوکھے استعمال سے طلسماتی رنگ بھی نمایاں ہوتا ہے۔ پانی کی لہروں پر رقص اور موسیقی کے ذریعے مختلف انسانی جذبات کی عکاسی کرتی کہانی لوگوں کے دلوں کو چھوگئی۔ اس کے علاوہ پرفارمرز کے دلچسپ کرتب اور پانی کی لہروں کی اٹکھیلیاں دیکھ کربھی شائقین حیران ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔

ای پیپر دی نیشن