ادھر کٹھ پتلی انتطامیہ نے سرینگر سمیت متعدد علاقوں اور قصبوں میں کرفیو بدستورجاری رکھا جس کی وجہ سے وہاں اشیاء ضروریہ کی قلت ہوگئی۔ سرینگرکے علاقے بمنہ اور بارہمولہ میں لوگ کرفیو کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے اوربھارتی فوجیوں کی ایک گاڑی الٹ دی جس سے پانچ فوجی زخمی ہوگئے۔ اس سے قبل بزرگ کشمیری رہنما سیدعلی گیلانی نے اپنی رہائشگاہ پرپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے وادی میں مارشل لاء نافذ کررکھا ہے اور وہاں تمام ایمرجنسی سروسزبند ہیں۔ اس موقع پر انھوں عالمی برادری سے اپیل کی ہے وہ مقبوضہ علاقے میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کو نوٹس لے۔ پریس کانفرنس کے فوری بعد کٹھ پتلی انتطامیہ نے انھیں گھر میں نطر بند کردیا۔ دوسری جانب آزادکشمیر مظفرآباد اور دیگرعلاقوں میں بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں اور سیمینارمنعقد کئے گئے۔
مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی قابض فوج کے تشدد کا سلسلہ جاری ہے، فائرنگ سے سات مزید بے گناہ کشمیری نوجوان شہید جبکہ سید علی گیلانی کوگھر پرنظربند کردیا۔
Sep 16, 2010 | 19:02