الطاف حسین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک بھر کے سابقہ بلدیاتی نمائندوں کو ایک یا دو سال کے لیے بحال کیا جائے تو سیلاب زدگان کے آدھے مسائل حل ہو جائیں گے۔

الطاف حسین ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ٹیلی فون پر گفتگو کررہے تھے۔ الطاف حسین نے کہا کہ سیلاب متاثرین کہیں تو کھلے آسمان تلے پڑے ہیں اور کہیں کیمپوں، خیموں اور سکولوں میں پناہ لئے ہوئے ہیں، کسمپرسی کی حالت میں انہیں پوچھنے والا کوئی نہیں۔  آج ملک بھر کے اٹھاسی ہزار منتخب نمائندے بحال ہو جائیں تو سیلاب متاثرین کے آدھے مسائل حل ہو جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت غیر معمولی صورتحال سے دوچار ہے اور یہ صورتحال غیر معمولی اقدامات کا تقاضہ کر رہی ہے، وقت کا تقاضہ ہے کہ سابقہ بلدیاتی ناظمین کو بحال کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن