ناجائزاسلحہ کیس میں گرفتار جسقم کے چیئرمین کوچارروزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے

جئے سندھ قومی محاذ کے چئرمین بشیر قریشی اوران کے دوساتھیوں کوپولیس نے بکتر بند گاڑی میں ملیر کورٹ کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا۔عدالت نے بشیر قریشی اور ان کے ساتھی بدرالدین کو چار روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے جبکہ ان کے ایک اور ساتھی ڈی ایس پی سبحانی کے بیٹے شیراز خان کو اسلحہ لائسنس کی تصدیق ہونے پر رہا کردیا گیا۔ پیشی کے موقع پرجسقم کے کارکنوں کی بڑی تعداد احاطہ عدالت میں موجود تھی جنہوں نے بشیر قریشی پر پھول نچھاور کیے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جسقم کے چیئرمین نے کہا کہ جس اسلحے کی برآمدگی کی بنیاد پر مقدمہ بنایا گیا ہے اس کا لائسنس عدالت میں پیش کر دیا ہے پھر بھی جیل بھیجا جا رہاہے۔ اگر انصاف ملتا تو ہاتھوں میں ہتھ کڑیاں نہ ہوتیں۔ بشیرقریشی کا کہنا تھا کہ کراچی میں ان پر دو بار قاتلانہ حملے ہوئے تاہم آج تک ملزمان نہیں پکڑے گئے۔ جہاں دہشت گرد موجود ہیں وہاں کوئی نہیں جاتا، حکومت صرف بے گناہوں کو پکڑنے میں مہارت رکھتی ہےجبکہ رحمان ملک جیسے لوگ دہشتگردوں کو پناہ دیتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن