رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری میں گزشتہ سال کےمقابلےمیں ستتر فیصد نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

Sep 16, 2011 | 09:38

سفیر یاؤ جنگ
اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی، اگست دو ہزار گیارہ کے دوران مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم اٹھائیس کروڑ پچیس لاکھ ڈالر تھا جو رواں سال انہی مہینوں میںکم ہوکرصرف چھ کروڑ باون لاکھ ڈالر رہ گیا ۔اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کے ابتدائی دو ماہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری چالیس فیصد کم ہوکر گیارہ کروڑچوبیس لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔پاکستان کے سیاسی حالات اور امن و امان کی ناقص صورتحال کے پیش نظر بیرونی سرمایہ کاروں نے پاکستان کے مختلف اداروں سے بھی دو ماہ کے دوران چار کروڑ اکہتر لاکھ ڈالر کا سرمایہ نکال لیا۔اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق جولائی اگست کے دوران امریکہ، کویت ،سعودی عرب، ترکی، متحدہ عرب امارات،چین ،ہانگکانگ،سنگاپوراورملائیشیاء کی جانب سے نئی سرمایہ کاری بھی کی گئی جبکہ برطانیہ ،سوئیڈن،آسٹریلیا جاپان اور اور دیگر مغربی یورپی ممالک کے سرمایہ کاروں نے پاکستان سے سرمایہ نکالنے کو ترجیح دی۔
مزیدخبریں