آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب،بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں اکثر مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران بعض بالائی علاقوں میں موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے جبکہ گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہوائیں چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش راولپنڈی میں ایک سو پچیس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن