کراچی اور لاہوراسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز ملا جلا رجحان رہا

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور انڈیکس دونوں سیشن کے دوران محدود پیمانے پر تیزی کے ساتھ گرین زون میں ٹریڈ کرتا رہا۔کاروبار کے دوران نشاط گروپ کی بڑی کمپنیوں، لوٹے پاکستان اور فوجی فرٹیلائزر میں نمایاں سرگرمیوں نے انڈیکس کو مندی میں جانے نہیں دیا۔کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس کاروبار کے اختتام پر اکاون پوائنٹس اضافے کے بعد گیارہ ہزار تین سو ترپن پوائنٹس پر بند ہوا۔مجموعی کاروباری حجم چار کروڑ سڑسٹھ لاکھ شئیرز رہا حجم کے اعتبار سے سب سے زیادہ سودے فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے شئیرز میں ہوئے۔کاروبار کے اختتام تک ایک سو ترپن کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں اضافہ ہوا جب کہ ایک سو چار کمپنیوں کے شئیرز کی قیمت میں کمی ہوئی۔ ادھر لاہور سٹاک مارکیٹ میں بھی کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی کا رجحان رہا۔ مارکیٹ چار پوائنٹ کے اضافے کے ساتھ دو ہزار نو سو پنتیس پوائنٹ پر بند ہوئی۔

ای پیپر دی نیشن