فےصل آباد کے گنجان آباد علاقہ مےں قائم صنعتی ےونٹ

مکرمی! کراچی اور لاہور کی فےکٹریوں مےں آگ لگنے کے واقعات نے سےنکڑوں گھروں مےں صفِ ماتم بچھا دی اور پورے ملک کی فضا کو سوگوار کر دےا ہے۔ لےکن اصل سانحہ تو ےہ ہے کہ وطنِ عزےز مےں عام شہرےوں کی جان و مال کے تحفظ کی کسی کو فکر نہےں ہے ۔ حکمران، سےاستدان اور سرکاری اہلکار ہر کوئی مال بنانے کی فکر مےں ہے رشوت اور سفارش کی بنےاد پر نا اہل افراد کی بھرتےوں کی وجہ سے قومی زندگی کا ہر شعبہ تباہ اور خزانہ خالی ہوتا جا رہا ہے۔ ہر حادثے کے پےچھے ہماری مجر مانہ غفلت اور لاپرواہی کی اےک طوےل داستان ہوتی ہے۔ہمارا سب سے بڑا المےہ ےہ ہے کہ دو چار دن حادثات کے بارے مےں باتےں ہوتی رہےں گی پھر حالات معمول پر آجائےں گے اور سلسلہ حےات اپنی ڈگر پر رواں دواں ہو جائے گا۔ لےکن اب وقت آگےا ہے کہ ہمےں اس قسم کے جزئےات پر غور کر کے ان کے تدارک کے لئے سانحہ رونما ہونے سے پہلے احتےاطی اقدامات کرنے ہوں گے۔ فےصل آباد کے پر رونق بازار جھال کے عقب مےں گنجان آباد رہائشی علاقہ مقبول روڈ پر کافی صنعتی ےونٹ واقعہ ہےں جونہ صرف کسی وقت بھی حادثہ کا باعث بن کر وہاں کے رہائشےوں کے لئے مشکلالت کا سبب بن سکتے ہےں بلکہ ان فےکٹرےوں کا استعمال شدہ کےمےکل ملا پانی مکےنوں کی صحت کے لئے بھی بہت مضر ہے۔40سال پہلے قائم ہونے والے ان صنعتی ےونٹوں کے آگ بجھانے والے آلات اکثر فرسودہ، ناکارہ،زائد المعےاد اور محض نمائشی ہےں۔ ان صنعتی ےونٹوں کا معاملہ نظر انداز کرنے کی رشوت اور اقرباءپروری کے سوا کوئی اور وجہ سمجھ مےں نہےں آتی ورنہ اتنے گنجان آباد علاقہ مےں اےسی فےکٹرےاں قائم ہی نہےں رہ سکتی ہےں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ رہائشی علاقوں مےں قائم ان صنعتی ےونٹوں کو شہر سے باہر منتقل کےا جائے کےونکہ حادثے کی صورت مےں جان و مال کے نقصان کا سنگےن خطرہ ہے۔رانا زاہد اقبال فےصل آباد موبائل: 0323-9668220

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...