ہلمند/ واشنگٹن/ لندن/ تہران (آئی این پی) افغانستان میں امریکی ائیربیس پر طالبان کے حملے میں 25 امریکی اور برطانوی فوجی ہلاک ہو گئے ، حملے میں متعدد جنگی طیارے، ہیلی کاپٹرز اور فوجی گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ ہفتہ کو ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بیس بےشن پر طالبان نے حملہ کیا۔ طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے کہا کہ طالبان جنگجوﺅں نے پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخانہ فلم بنانے کے جواب میں انتقامی کارروائی کرکے ہلمند کے گریشک شہر میں واقع امریکی بیس کو نشانہ بنایا۔ نیٹو نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے اس میں دو امریکی میرنیز کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی۔ ادھر جنوبی افغانستان میں افغان پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے 2نیٹو فوجیوں کو مار دیا، جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔ افغان پارلیمنٹ نے متنازعہ شخصیت اسد اللہ خالد کو انٹیلی جنس چیف بسم اللہ محمدی کو وزیر دفاع اور مجتبیٰ پٹنگ کو وزیر داخلہ لگانے کی منظوری دیدی یاد رہے خالد پر منشیات سمگلنگ، قیدیوں پر تشدد سمیت متعدد الزامات ہیں خالد کی تعیناتی کی توثیق کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ادھر ایرانی وزیر داخلہ مصطفٰی نجار نے کیا افغانستان کسی مشکلات کی جڑ بیرونی افواج کی موجودگی ہے۔ دریں اثنائترجمان برطانوی وزارت دفاع نے طالبان پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ جنوبی صوبہ ہلمند میں برطانوی شہزاد ہیری کو نشانہ بناکر سیاسی فوائد حاصل کرنا چاہتے تھے۔
امریکی ائیربیس پر حملے میں 25 امریکی اور برطانوی فوجی ہلاک کر دئیے : طالبان
Sep 16, 2012