بلدیہ ٹاون میں متاثرہ فیکٹری کے دورہ کے بعد وفاقی وزیرداخلہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بوائلر پھٹنے یا جنریٹر کی وجہ سے آتشزدگی نہیں ہوئی یہ دونوں صحیح حالت میں ہیں جبکہ اس بات کی تحقیقات کی جارہی ہیں ہے کہ ٹرانسفارمر جو کہ فیکٹری کے باہر تھا اس کو اندر کیوں نصب کیا گیا کیونکہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس پر لوڈ زیادہ ہونے کی وجہ سے آتش زدگی ہوئی لیکن اس میں دہشت گردی کے عنصر بھی نظر آتا ہے واقعہ پر تین پہلووں سے تحقیقات کی جارہی ہیں مجرمانہ غفلت کے مرتکب کسی بھی شخص کو نہیں چھوڑا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو چوکنا رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ کراچی سمیت ملک کے بڑے شہروں میں دہشت گردی کا خطرہ موجود ہے
بلدیہ فیکٹری میں لگنے والی آگ میں دہشت گردی کے عنصر کو نذر انداز نہیں کیا جاسکتا. رحمان ملک
Sep 16, 2012 | 21:07