ملک بھر کی طرح راولپنڈی اور اسلام آباد میں امریکہ میں بننے والی توہین آمیز فلم کے خلاف احتجاجی مظاہرے گئے ہیں راولپنڈی میں سنی تحریک کی جانب سے احتجاجی ریلی کا نکالی گئی ریلی کے شرکا نے راولپنڈی پریس کلب سے مری روڈ تک مارچ کیا۔ شرکا نے بینرزاور پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جن پر امریکہ مخالف نعرے درج تھے، مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ امریکہ کے ساتھ سفارتی تعلقات کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔۔۔
دوسری جانب وفاقی دارالحکومت میں جمیعت علما اسلام آباد کی جانب سے بھی توہین آمیز فلم کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکا کی بڑی تعداد نشینل پریس کلب کے باہر جمع ھوئے۔ رہنماوں کی جانب سے امریکہ میں بننے والی فلم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ حکومت امریکی سفیر کو فوری طور پر ملک بدر کردیا جائے۔ شرکا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے کیا جانے والا احتجاج ناکافی ھے، اڑتالیس گھنٹوں میں ایکشن نہ لیا گیا تو صورتحال کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔
جماعت اسلامی کےرہنمامیاں اسلم کی قیادت میں جماعت اسلامی اہل کتاب ونگ کی جانب سے بھی نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ مظاہرے میں بڑی تعداد میں مسیحی برادری نے بھی شرکت کی اور ملعون پادری اور امریکی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے فلم کو امریکی پالیسی قرار دیتے ھوئے کہا کہ گستاخانہ فلم اسلام دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ھے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ملعون پادری اور اس شرمناک حرکت میں ملوث تمام افراد کوقرار واقعی سزا دی جائے