مرکز سراجیہ پر پولیس چھاپہ کیخلاف ورلڈ پاسبان ختم نبوت کا احتجاجی مظاہرہ

Sep 16, 2013

لاہور (خصوصی ناہ نگار) ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے اراکین نے لاہور پریس کلب کے باہر مرکز سراجیہ تحفظ ختم نبوت غالب مارکیٹ میں پولیس گردی پر پولیس چھاپوں کیخلاف مولانا پیر سلمان منیر اور علامہ محمد ممتاز اعوان کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اعلیٰ و حساس عہدوں پر فائز قادیانی افسران کی اسلام و ملک دشمن سرگرمیوں کے خلاف شدید نعرہ بزی کی۔ مقررین نے کہا کہ اسلام کے بنیادی عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ اور منکرین ختم نبوت فتنہ قادیانیت کا تعاقب آئینی و قانونی تقاضا ہے نہ کہ فرقہ واریت صوبائی حکومت اور اعلیٰ پولیس حکام انتظامیہ میں چھپے قادیانیوں کی ایسی شرپسندانہ آئین و قانون مخالف سرگرمیوں کا سخت نوٹس لیکر قانونی کارروائی کریں۔

مزیدخبریں