لاہور (خصوصی نامہ نگار + نیوز رپورٹر) جماعت اہلحدیث کے رہنما حافظ عبدالوہاب روپڑی اور شکیل الرحمان ناصر نے مغلپورہ میں درندگی کا شکار ہونے والی معصوم بچی کے والدین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 5سالہ معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کا المناک واقع ہمارے معاشرے کی ناکامی اور بے راہ روی کی بدترین مثال ہے۔ معصوم بچی کے مستقبل کو اندھیروں میں ڈبونے والوں کو فی الفور گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ علاوہ ازیں تحرےک انصاف لاہور کی سےکرٹری وومن نےلم اشرف نے اپنے وفد کے ہمراہ پانچ سالہ سنبل کی عےادت کےلئے سروسز ہسپتال کا دورہ کےا تحرےک انصاف کی سےنئر رہنما فضہ ذےشان، فائزہ خان، ہمنہ وقاص نے بھی ہسپتال کا دورہ کیا اور بچی کے والدین کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
”5 سالہ بچی سے زیادتی معاشرے کی ناکامی اور بے رہروی کی بدترین مثال ہے“
Sep 16, 2013