تہران (اے پی پی) ایران کی بری فوج کے سربراہ جنرل احمد رضا پوردستان نے کہا ہے کہ ملکی مسلح افواج زمین اور فضا میں ملک کا بھرپور دفاع کرنے کیلئے تیار ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق تہران میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بری فوج فضا اور زمین پر ہرطرح کے خطرے کا دفاع کرنے کےلئے تیارہے اور بری فوج نے علاقے میں تمام اقدامات پر نظر رکھے ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا آئندہ جنگوں میں بنیادی کردار انسان کا ہوگا اور وہی ممالک ان جنگوں میں کامیاب رہیں گے جن کی فوجیں جذبے سے سرشار ہونگی۔