اسلام آباد (آن لائن) وفاقی دارالحکومت کے عوامی و سماجی حلقوں نے حکومت کی 100روزہ کارکردگی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے اس صورتحال میں پانچ سال بعد جو بچ جائیگا وہ خوش نصیب ہی ہوگا۔ سماجی و عوامی حلقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے ایک سروے کے دوران حکومتی کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا عوامی امنگوں اور دعا¶ں کے نتےجے مےں وجود مےں آنیوالی مسلم لےگ (ن) کی حکومت نے پٹرولےم مصنوعات، گےس، بجلی کی قےمتوں مےں اضافے سے روزمرہ کی اشےاءکی قےمتےں آسمان سے باتےں کرنے لگی ہیں جس سے شہری بلبلا اٹھے ہیں۔