پشاور (ثناءنیوز) وزیراعلی خیبر پی کے پرویز خٹک نے مالاکنڈ ڈویژن سے فوج کی بتدریج واپسی کے لےے گورنر انجینئر شوکت اللہ کو ایک سمری ارسال کر دی ہے۔گورنر خیبر پی کے کی منظوری کے بعد مرحلہ وار فوج کی واپسی شروع ہوگی۔ پہلے مرحلے میں شانگلہ، بونیر سے واپسی کا عمل شروع ہو جائیگا۔ دوسرے میں اپر دیر، لوئر دیر سے فوج واپس جائے گی۔ تاہم پاک افغان سرحد پر فوج تعینات رہے گی۔ علاقے سے فوج کی واپسی کے بعد سکیورٹی انتظامات پولیس سنبھالے گی۔آن لائن کے مطابق خیبرپی کے، کے وزیر اعلیٰ پرویزخٹک نے مالاکنڈڈویژن سے فوج کی واپسی سے متعلق اخبارات میںشائع ہونیوالے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے اس وقت صرف ضلع شانگلہ اوربونیرسے فوج واپس جارہی ہے جبکہ مالاکنڈ ڈویژن کے دیگراضلاع سے فوج کی واپسی کا ابھی کوئی ٹائم فریم نہیںدیاگیا ہے۔