اولیاءکرام نے سماجی خدمت‘ عوامی فلاح کی روشن مثالیں قائم کیں: عطاءمانیکا

اولیاءکرام نے سماجی خدمت‘ عوامی فلاح کی روشن مثالیں قائم کیں: عطاءمانیکا

لاہور (خصوصی نامہ نگار) صوبائی وزیرسماجی بہبود و بیت المال عطا محمد مانیکا نے کہا ہے کہ اولیاءکرام اور بزرگان دین نے سماجی خدمت اور مخلوق خدا کی بھلائی کی روشن مثالیں قائم کی ہیں۔ پاکستانی نوجوان سماجی خدمت کے میدان میں آگے آئیں تاکہ سماجی خوشحالی کی منزل جلد حاصل کی جا سکے۔ آج کا نوجوان تعلیم سے آراستہ ہو گا تو ہر شعبہ زندگی میں ترقی ہو گی ۔ صوبائی وزیرنے کہا کہ اس وقت معاشرہ میں سماجی فلاحی تنظیموں کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ نوجوانوں کو ملک کی ترقی و خدمت کے لئے تیار کریں۔ موجودہ حکومت نے شعبہ تعلیم میں بے پناہ فنڈز مختص کر کے یہ بات ثابت کر دی ہے کہ نوجوانوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کر کے فنی شعبوں میں انقلاب برپا ہو۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...