لوڈ شیڈنگ جاری، شہروں اور دیہات میں 12سے 20گھنٹے تک بجلی بند

لوڈ شیڈنگ جاری، شہروں اور دیہات میں 12سے 20گھنٹے تک بجلی بند

Sep 16, 2013

لاہور (آئی این پی+ نامہ نگاران) لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری رہی۔ شہروں میں 12سے 16جبکہ دیہاتوں میں 18سے 20گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہوتی ہی۔ شہریوں نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف شدید احتجاج اور حکومت سے فوری طور پر اس لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ واپڈا ذرائع کے مطابق بجلی کی طلب میں کمی کے باوجود لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے لاہور کے کئی علاقوں میں پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔ ننکانہ صاحب سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق شہر میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 14جبکہ دیہات میں 16گھنٹے سے بھی تجاوز کرجانے کے باعث لوگ ذہنی مریض بن کر رہ گئے جبکہ بجلی کی بار بار اور طویل بندش کے باعث کاروبار زندگی بری طرح مفلوج ہو کر رہ گئی ہے ایک گھنٹہ بجلی آنے کے باعث مسلسل دو، دو ، تین ، تین گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے گھروں میں خواتین ،بچوں اور بوڑھوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ میٹرک کے سپلیمنٹری امتحانات میں طلباءو طالبات کو بھی شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے شہریوں نے شدید احتجاج کیا ہے۔
لوڈ شیڈنگ جاری

مزیدخبریں