بلاول بھٹو 21 ستمبر کو 25 ویں سالگرہ منا کررکن اسمبلی بننے کی اہلیت حاصل کر لیں گے

بلاول بھٹو 21 ستمبر کو 25 ویں سالگرہ منا کررکن اسمبلی بننے کی اہلیت حاصل کر لیں گے

Sep 16, 2013

لاہور (خبرنگار) بلاول بھٹو زرداری ایک ہفتے بعد 21 ستمبر کو اپنی پچیسویں سالگرہ منائیں گے اور کے ساتھ پاکستان کی پارلیمانی سیاست میں حصہ لینے اور قومی اسمبلی کا ممبر بننے کی اہلیت بھی حاصل کرلیں گے۔ بلاول بھٹو کے بارے پارٹی میں یہ رائے تھی کہ انہیں بینظیر بھٹو کی لاڑکانہ والی نشست خالی کروا کر وہاں سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا کر قومی اسمبلی میں بھیجا جائے۔ مگر آصف علی زرداری نے ایوان صدر میں اپنے آخری دن سینئر صحافیوںسے ملاقات میں ایک سوال کے جواب میں واضح کردیا کہ بلاول بھٹو زرداری ابھی تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور وہ موجودہ اسمبلی کے ممبر نہیں بنیں گے بلکہ اگلی اسمبلی سے اپنی پارلیمانی سیاست کا آغاز کریں گے۔
بلاول

مزیدخبریں