اسلام آباد (آئی این پی+ این این آئی) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جمہوریت کو سب سے بڑا خطرہ عسکریت پسندوں سے ہے جو طاقت کے ذریعے اپنا ایجنڈا مسلط کرنا چاہتے ہیں، یوم جمہوریت کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے یہ بات کہی جبکہ بلاول نے کہا کارکن ہر قربانی کے لئے تیار رہیں۔