کابل(اے پی پی) افغانستان میں نیٹو فورسز نے طالبان کے خلاف فضائی اور زمینی حملے تیز کر دیئے ہیں‘ جبکہ طالبان نے بھی اتحادی افواج کے خلاف بم دھماکوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔توار کو نیٹو فوج نے صوبہ وردک کے ضلع جگھاتو میں فضائی حملے کے ذریعے ایک مکان کو نشانہ بنایا جس میں اتحادی افواج کے مطابق 8 افراد ہلاک ہوگئے۔ ایک دن کے اندر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 22 ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز صوبہ کنڑ میں فضائی حملے میں 22 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ اتحادی افواج پر حملوں کے دوران 20 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ فوج کا بھاری تعداد میں مالی نقصان بھی ہوا۔