لاہور(آن لائن)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے دوبارہ سلیکشن کمیٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ سیکرٹری رانا مجاہد کا کہنا ہے کہ اکیلا ہاکی کو نہیں بچا سکتا۔ ناراض اولمپئنز کو ہاتھ جوڑ کر بھی منانا پڑا منا کر فیڈریشن میں لائیں گے۔ رانا مجاہد علی کا کہنا تھا کہ کوئی بھی اولمپئن اگر ہاکی ٹیم کی کارکردگی کو بہتر کر سکتا ہے تو وہ ابھی انہیں کوچنگ دینے کو تیار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ قومی ہاکی کھلاڑیوں کو دیگر ممالک کی نسبت بہتر مراعات اور پیسے دیئے جاتے ہیں انہیں بھی پاکستان کا احساس کرنا چاہیے۔ پی ایچ ایف سیکریٹری کا کہنا تھا کہ ٹیم مینجمنٹ کو کھلاڑیوں کے انتخاب کا فارمولہ بہتر نتائج نہیں دے سکا اور اب دوبارہ سلیکشن کمیٹی قائم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی طرز کی نیشنل ہاکی اکیڈمی بنانے کا منصوبہ بھی زیر غور ہے۔
نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی طرز پر نیشنل ہاکی اکیڈمی بنانے کا فیصلہ
نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی طرز پر نیشنل ہاکی اکیڈمی بنانے کا فیصلہ
Sep 16, 2013