الطاف حسین کا ایم کیو ایم کا وزیراعلیٰ بنانے کا مطالبہ غیرمناسب ہے: قیوم سومرو

لاہور (خبرنگار) سابق صدر آصف علی زرداری کے معتمد خاص سنیٹر ڈاکٹر قیوم سومرو نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کا عہدہ صرف اکثریتی پارٹی کا حق ہے۔ اکثریت نہ ہونے کے باوجود ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی کو وزیراعلیٰ بنائے جانے کو سندھ کے عوام قبول نہیں کرینگے۔ الطاف حسین کی طرف سے اردو بولنے والے اور سندھی بولنے والے کو باری باری وزیراعلیٰ بنائے جانے کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈاکٹر قیوم سومرو نے کہا کہ جس کے پاس اکثریت نہ ہو اس کا وزیراعلیٰ کیسے بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو گورنر کا عہدہ دیا ہوا ہے برسوں سے ان کا گورنر چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اکثریت نہ ہونے ایم کیو ایم کو وزیراعلیٰ کا عہدہ دیئے جانے کی بات انتشار پھیلانے والی ہے اس سے مفاہمت سیاست کو دھچکا لگ سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن