کمپالا(این این آئی)یوگنڈا پولیس نے ایک چھاپے کے دوران افریقی عسکری گروپ الشباب کے مبینہ ارکان کو گرفتار کر لیا ۔ حراست میں لیے گئے ان مشتبہ دہشت گردوں کا ہدف امریکی سفارتخانہ بتایا گیا ہے۔یہ مشتبہ دہشت گرد بموں سے لیس تھے۔ پولیس کے مطابق امریکی سفارتخانے کو فوری طور پر درپیش خطرہ ٹل گیا ہے۔