کابل(این این آئی) افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان صدارتی امیدوار اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ قومی حکومت کے قیام پر متفق ہوگئے ہیں اور اس ملک کے صدارتی امیدواروں کے درمیان عنقریب حتمی سمجھوتہ ہوجائیگا۔ افغانستان کے صدر کے پریس دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں بتایاگیاکہ افغان صدر نے کہا دونوں امیدوار ایک دوسرے کے ساتھ تعاون پر تیار ہیں۔
اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ قومی حکومت کے قیام پر متفق ہوگئے:کرزئی کا دعویٰ
Sep 16, 2014