پشاور (این این آئی) قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپائو نے قومی وطن پارٹی ضلع بونیر کے شہید رہنما عدالت خان ایڈووکیٹ کے بھائی محمد پرویز کی بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کی اور غمزدہ خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا صوبے میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں نے عوام کا سکھ چین چھین لیا ہے۔