لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اکتوبر میں جوہر بارو میں منعقد ہونے والے سلطان آف جوہر جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ کی تیاری کے لئے تربیتی کیمپ کے 40 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 17 ستمبر کو نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم اسلام آباد میں کیمپ کمانڈنٹ و ہیڈ کوچ منظورالحسن کو رپورٹ کریں۔