رائے پور (اے پی پی) بھارت میں جاری چیمپئنز لیگ ٹی 20 کوالیفائنگ رائونڈ میں (آج) منگل کو آخری دو میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں لاہور لائنز اور سدرن ایکسپریس کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ دوسرا میچ ممبئی انڈینز اور نادرن ڈسٹرکٹ کے درمیان کھیلا جائیگا۔ دونوں میچز رائے پور میں کھیلے جائیں گے۔ واضح رہے کہ لیگ کا مین رائونڈ 17 ستمبر سے شروع ہوگا اور پہلے میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کا مقابلہ چنائی سپرکنگز سے ہوگا۔